حیدرآباد۔22اگسٹ(اعتماد نیوز) جعلی کرنسی کے روک تھام اور کرنسی کی حفاظت
کو مزید مؤثر بنانے کے لئے رزرو بنک آف انڈیا نے اگلے سال سے پئاسٹک کرنسی
جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلہ میں آر بی آئی نے 201320814 کے اپنے
سالانہ رپورٹ میں اس بات کا ذکر کی ہے۔ تاہم آر بی آئی نے وضاحت کی کہ ایک
بلین کرنسی کی تیاری کے لئے ٹنڈرس کے بعد ہی اسکو عملی جامہ پہنایا جا سکتا
ہے۔ جبکہ اس طرح کرنسی کو ملک کے چند شہروں سے دیگر شہروں تک توسیع کی جا
سکتی ہے۔